بھارت کو پاکستان بننے سے بچانا ہےتو ہندو  4 بچے پیدا کریں،بی جے پی لیڈر کا انوکھا بیان

Dec 24, 2025 | 18:16:PM
بھارت کو پاکستان بننے سے بچانا ہےتو ہندو  4 بچے پیدا کریں،بی جے پی لیڈر کا انوکھا بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مہاراشٹر کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) خاتون لیڈر نونیت رانا نے ایک بار پھر متنازعہ بیان  دیتے ہوئے کہا ہےکہ ملک کو بچانے کیلئے ہندوؤں کو 4-3 بچے پیدا کرنے چاہیے۔ انہوں نے خاص طبقہ (مسلمانوں) کو ہدف تنقید بناتے ہوئے یہاں تک کہہ دیا کہ ہندوؤں کو زیادہ بچے اس لیے کرنے چاہیے کہ ان کی سازشوں کا سامنا کیا جا سکے، جو یہ سوچتے ہیں کہ زیادہ بچے پیدا کر بھارت کو پاکستان بنا دیں گے۔
 میڈیا رپورٹ کے مطابق  سابق رکن پارلیمنٹ نے 23 دسمبر کو نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک مولانا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی 4 بیویاں ہیں اور اس کے 19 بچے ہیں۔ نونیت رانا کا کہنا ہے کہ اگر وہ 19 بچے پیدا کر سکتے ہیں تو میں ہر ہندو سے اپیل کرتی ہوں کہ ہمیں کم از کم 4 بچے تو ضرور پیدا کرنے چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ لوگ کھلے عام کہتے ہیں کہ ان کی 4 بیویاں اور 19 بچے ہیں۔ میرا مشورہ ہے کہ ہمیں کم از کم تین-چار بچے پیدا کرنے چاہیے۔
نونیت رانا نے مزید کہا کہ ’’میں تمام ہندوؤں سے کہنا چاہتی ہوں کہ اگر وہ ایسا بول سکتے ہیں تو ہم ہندوؤں کو بھی کم از کم تین یا چار بچے پیدا کرنے چاہیے۔ وہ بھارت میں پیدا ہوتے ہیں لیکن زیادہ بچے پیدا کر کے اس ملک کو پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔ ہم صرف ایک بچہ سے خوش کیوں ہیں؟ ہمیں بھی تین یا چار بچے پیدا کرنے چاہیے۔‘‘نونیت رانا نے راج ٹھاکرے اور ادھو ٹھاکرے کے ساتھ آنے کی خبروں پر بھی ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ادھو ٹھاکرے بے بسی کی علامت بن گئے ہیں۔ نگر پریشد اور نگر پنچایت انتخابات کے لیے انہوں نے اپنے کارکنان کو انتخابی مہم کے لیے باہر نہیں نکالا۔ اگر کوئی ادھو ٹھاکرے سے جڑتا بھی ہے تو اس کی کارکردگی بلدیاتی انتخاب سے بھی بدتر ہوگی‘‘۔

یہ بھی پڑھیں:ڈرائیونگ لائسنس،اب کوئی سفارش نہیں چلے گی،آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈ وہیکل تیار