پاکستان انڈر 19 ٹیم3 ملکی سیریز،ورلڈکپ کھیلنےکیلئے زمبابوے روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم دبئی کے راستے زمبابوے کے شہر ہرارے کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔
ٹیم اسلام آباد سے دبئی پہنچی، جہاں سے وہ اگلے مرحلے میں ہرارے کے لیے پرواز کرے گی، اس دورے میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کے تمام 15 کھلاڑی اور مینجمنٹ شامل ہیں۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم زمبابوے میں شیڈول تین ملکی سیریز میں حصہ لے گی، جس کے بعد آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم اسلام آباد سے دبئی کے لیے روانہ۔
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) December 23, 2025
سکواڈ میں شامل تمام 15 کھلاڑی اور مینجمنٹ براستہ دبئی ہرارے روانہ ہوگی۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم زمبابوے میں تین ملکی سیریز اور آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔ pic.twitter.com/IMyfHkPU0Q
افغانستان، زمبابوے اور پاکستان کے درمیان سہ ملکی سیریز کا آغاز 25 دسمبر سے ہورہا ہے جس میں پاکستان انڈر 19 ٹیم اپنا پہلا میچ 27 دسمبر کو افغانستان سے کھیلے گی۔
قومی انڈر 19 ٹیم 29 دسمبر کو زمبابوے، 2 جنوری کو افغانستان اور 4 جنوری کو زمبابوے سے میچ کھیلے گی جبکہ ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل 6 جنوری کو شیڈول ہے۔