فیصل آباد؛این اے 102 میں 48 ، این اے 100 میں 32 امیدوار مدمقابل

Dec 24, 2023 | 23:14:PM
فیصل آباد؛این اے 102 میں 48 ، این اے 100 میں 32 امیدوار مدمقابل
کیپشن: فیصل آباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے این اے 102 میں48 جبکہ این اے 100 میں 32 امیدوار مقابلے میں آ گئے۔
تفصیلات کے مطابق مذکورہ حلقے میں سابق وزیر مملکت عابد شیر علی ،سابق وزیر مملکت فرخ حبیب ،سرمد فضل راہی ،چنگیز خان نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، دیگر امیدواروں میں شہزاد کریم چودھری،عادل رفیع چیمہ ،یعقوب راسم ، عمر فاروق،شفاعت علی ،خرم شہزاد،جاوید نیاز منج،عامر شیر علی شامل ہیں، ان کے علاقہ جہانزیب امتیاز گل، وارث عزیز،حسن آکاش ،پاکستان پیپلز پارٹی کے سٹی صدر رانا نعیم دستگیر،ملک اصغر علی قیصر کے بھی کاغذات جمع ہو ئے۔
دوسری جانب قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 100 میں 32 امیدوار مد مقابل آئے،سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ ،رانا احمد شہریار،نبیلہ ثناشامل ہیں،ان کے علاوہ سابق ایم این اے ڈاکٹر نثار جٹ،سمیرا نثار ،ا حمد نواز،سعد اقبال،عظیم رندھاوا ،سدرہ سعید بندیشہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا، الیکشن کمیشن نے اہم فہرست جاری کردی