مالکن کا سسر زیادتی کانشانہ بناتا تھا۔۔۔ لاپتہ لڑکی کا بازیابی کے بعد انکشاف

Dec 24, 2021 | 10:50:AM
۔ 14سالہ گمشدہ لڑکی ملنے پر افسوسناک انکشاف
کیپشن: ۔ 14سالہ گمشدہ لڑکی ملنے پر افسوسناک انکشاف،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے گلزار ہجری سے لاپتہ ہونے والی لڑکی نے بازیابی کے بعد خوفناک انکشافات کر دئیے۔

تفصیلات کے مطابق 7 روز قبل لاپتہ ہونے والی 14سالہ لڑکی سولجر بازار کے علاقے سے مل گئی۔لڑکی جس خاتون کے گھر پر کام کرتی تھی اس کا سسر  لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناتا تھا جس پر وہ وہاں سے فرار ہوگئی تھی۔لڑکی سولجر بازار میں زلیخا نامی خاتون کے گھر سے ملی ہے جنہوں نے لڑکی کو پناہ دی تھی۔

طاہرہ گلزار ہجری میں ماہم نامی خاتون کے گھر میں کام کرتی تھی اور اس کا کہنا ہے کہ ’میڈم ماہم کا سسر مجھ سے زیادتی کرتا تھا، تنگ آکر  فرار ہوئی اور سولجر بازار میں زلیخا نامی خاتون کے گھر میں پناہ لی۔‘

 پولیس کے مطابق زلیخا ہی نے انہیں اطلاع دی جس پر لڑکی کو  تحویل میں لے لیا گیا۔لڑکی کی گمشدگی کا مقدمہ مبینہ ٹاؤن تھانے میں درج ہے، سویرا کی گمشدگی زینب الرٹ پر بھی رپورٹ ہوئی تھی، ضابطے کی کارروائی کے بعد لڑکی کو مبینہ ٹاؤن پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے اور معاملے کی مزید چھان بین کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    سرکاری سکولوں میں ’کو ایجوکیشن‘ پر پابندی۔۔۔طالبات کو ٹرانسفر کیا جائیگا