الحمراء آرٹس کونسل میں’’وار فار پیس‘‘ کےتحت چائنیزفلموں کی نمائش

چین کی دوسری جنگ عظیم میں جاپانی افواج کیخلاف قربانیاں فلمی انداز میں پیش کی گئیں 

Aug 24, 2025 | 15:40:PM
الحمراء آرٹس کونسل میں’’وار فار پیس‘‘ کےتحت چائنیزفلموں کی نمائش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خادم کمبوہ)الحمراء آرٹس کونسل میں ’’وار فار پیس‘‘ کے عنوان سے 3 روزہ فلمی نمائش جاری  ہے، دوسرے روز بھی چائنیز فلمیں پیش کی گئیں ۔
الحمراء آرٹس کونسل میں’’وار فار پیس‘‘ کے عنوان سےہونے والی 3 روزہ فلم نمائش کےدوسرے روز بھی چائنیز فلمیں پیش کی گئیں جن میں چین کی دوسری جنگ ِعظیم میں جاپان کے خلاف جدوجہد کو اُجاگر کیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:اکشے کمار اور سیف علی خان 18 برس بعد پھر اکٹھے نظر آئیں گے
نمائش میں شریک فلم بینوں کاکہناہے کہ نمائش کے ذریعے چین کی امن کیلئے لڑی گئی جنگ بارے آگاہی مل رہی ہے،الحمراء میں فلم دیکھنےکے لئے آنےوالے ایک چینی شہری کا کہنا تھا اس نمائش سے چائنہ کی تاریخ کے بارے میں پتہ چلتا ہےاور جنگ عظیم دوم میں چینی افواج اور شہریوں کی قربانیوں کی یاد دہانی ہوتی ہے،چین کی دوسری جنگ عظیم میں جاپانی افواج کے خلاف قربانیاں الحمرا میں فلمی انداز میں پیش کی جارہی ہیں۔

 کل تیسرے اور آخری روز بھی مزید چائنیز فلمیں دکھائی جائیں گی۔