عمران اشرف کی پہلی بین الاقوامی پنجابی فلم’’اینانوں رہناسہنانئی آنداں‘‘ کارنگارنگ پریمیئر
فلم میں عمران اشرف نے پھر ثابت کردیا کہ وہ ملٹی ٹیلنٹڈ سپر سٹار ہے،شوبزستاروں کی گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)نامورپاکستانی اداکار عمران اشرف کی پہلی بین الاقوامی پنجابی فلم’’ایہنانوں رہناسہنانئی آنداں‘‘ ریلیز ہو گئی۔
عمران اشرف اور اداکار ناصر چنیوٹی کی نئی بین الاقوامی پنجابی فلم’’اینا نوں رہنا سہنا نہیں آندا‘‘ کا رنگا رنگ پریمیئرلاہورکے مقامی سینما میں منعقد ہوا جس میں نامور اداکار سہیل احمد ،راشد محمود ، ہنی البیلا، اسماء عباس،گلوکار عون علی،گلوکار ذیشان روکھڑی ،گلوکار بلال سعید ،اداکار سخاوت ناز،اکرم اداس،معروف مصنف خلیل الرحمان قمر،سینئراداکار اشرف خان،اداکارزاویار ،گوشی ٹوسمیت دیگر شوبز شخصیات نمایاں تھیں۔

اداکار عمران اشرف نےاس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم پاکستانیوں کیلئے تحفہ ہے ،فلم تفریح سے بھرپور ہے جس میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے، فلم کا دوسرا پارٹ بھی جلد شروع کیا جائے گا۔
اس موقع پر دیگر شوبز شخصیات نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فنکار ملک کی طرح بیرون ملک بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں، عمران اشرف نے ایک مرتبہ پھر سے ثابت کردیا کہ وہ ایک ملٹی ٹیلنٹڈ سپر سٹار اداکار ہے جس نے اب بین الااقوامی سطح پربھی خود کو منوایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تنقید احساسِ کمتری کوظاہر کرتی ہے:عمران عباس نے ببرک شاہ کوجواب دیدیا
فلم کی نمایاں کاسٹ میں عمران اشرف، ناصر چنیوٹی ،رنجیت باوا، سپنا اور دیگر شامل ہیں۔

فلم دیکھنے کے بعد فلم بینوں کاکہناتھاکہ بہت عرصے بعد کوئی اتنی اچھی فلم دیکھی ہے کہ تعریف کےلئے الفاظ کم لگنے لگے ہیں،پہلے سین سے آخری سین تک کسی جگہ ایک سیکنڈ کے لئے بھی بوریت نہیں ہوئی،عمران اشرف واقعی بے پناہ قدرتی صلاحیتوں سے مالا مال فنکار ہے جس کی پرفارمنس ہر کردار میں مختلف ہوتی ہے،عمران اشرف نے پوری دنیا میں پاکستانی فنکاروں کی عزت میں اضافہ کیا ہے جن کے ساتھ ناصر چنیوٹی نے بھی بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔