وزیراعظم نے ضلع غذر میں 300 انسانی جانیں بچانے والے چرواہوں کو اسلام آباد بلا لیا

Aug 24, 2025 | 10:24:AM
وزیراعظم نے ضلع غذر میں 300 انسانی جانیں بچانے والے چرواہوں کو اسلام آباد بلا لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں 300 انسانی جانیں بچانے والے چرواہوں کو اسلام آباد بلا لیا۔

 تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم شہباز شریف نے  گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں 300 انسانی جانیں بچانے والے چرواہوں کو اسلام آباد بلا لیا، چند روز قبل غذر کے علاقے تلی داس میں رات گئے اچانک گلیشیئر پھٹنے سے شدید سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی تھی، جس کے نتیجے میں متعدد دیہات زیرآب آگئے اور درجنوں افراد پھنس گئے۔ تاہم بہادر چرواہے محمد خان نے بروقت اطلاع دے کر لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا اور کئی قیمتی جانیں بچ گئیں۔

محمد خان کا کہنا ہے کہ رات 2 بجے اچانک اتنا شدید دھماکا ہوا کہ پہاڑ ہل گئے، نیند سے اٹھ کر دیکھا تو سیلاب پہاڑ سے آبادی کی جانب بڑھ رہا تھا۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ پہاڑ پر موجود تین چرواہوں انصار، محمد خان اور  وصیت خان نے لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاع دی، چرواہوں کی بروقت اطلاع نے جانی نقصان سے بچالیا۔

یہ بھی پڑھیں:ہر شہری سوا لاکھ روپے کا مقروض

دوسری جانب گلگت بلستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے کہا کہ انسانی جانوں کو بچانے کا وسیلہ بننے والے چرواہوں کو نقد انعام دیا جائےگا۔

چرواہوں کو وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ بلا کرخصوصی تقریب رکھی جائے گی۔