فائنل میں رونالڈو کا النصر شکست کا شکار، پنالٹی ککس پر فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سعودی کلب النصرکوفائنل میں سنسنی خیزمقابلے کے بعد پنالٹی ککس پرشکست کا سامنا کرنا پڑا،عالمی شہرت یافتہ سٹارکرسٹیانورونالڈوالنصرکی نمائندگی کررہے تھے۔
اس میچ کے باوجود رونالڈو نے ایک اورتاریخی سنگِ میل عبورکرلیا وہ النصرکی جانب سے گولوں کی سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی وہ دنیا کے پہلے فٹبالربن گئے ہیں جنہوں نے چارمختلف کلبوں کی طرف سے 100 سے زائد گول کیے ہیں۔
انہوں نے ریال میڈرڈ کیلئے 451، مانچسٹر یونائیٹڈ کیلئے 145، یووینٹس کیلئے 101 اورالنصر کے لئے 100 سے زائد گول سکور کئے انکی یہ کارکردگی انہیں فٹبال کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمارکرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ربیع الاوّل کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
ان کے مداحوں کواگرچہ فائنل میں شکست کا دکھ ہے تاہم ان کی انفرادی کامیابی نے ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے۔