ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ، ناقابل شکست پاکستانی ٹیم نے مسلسل چوتھی فتح حاصل کرلی

Aug 24, 2023 | 23:39:PM
ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ، ناقابل شکست پاکستانی ٹیم نے مسلسل چوتھی فتح حاصل کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)برطانوی شہر برمنگھم میں جاری ورلڈ بلائنڈ گیمز میں کرکٹ کے مقابلوں میں پاکستانی ٹیم اب تک کے اپنے تمام راؤنڈ میچز میں ناقابل شکست رہی، کھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل چوتھی فتح حاصل کرلی۔

ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ مقابلوں میں پاکستان نے اپنے آخری رانڈ میچ میں انگلینڈ کو 6 وکٹ سے شکست دیکر فتح حاصل کی۔انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18 اوورز میں پاکستان کو 104 رنز کا ہدف دیا، انگلینڈ کے ایل جے سگ نے 25، ڈین نے 13 رنز بنائے جبکہ انگلش ٹیم کو اننگز کے ٹوٹل اسکور میں 32 رنز اضافی رنز کی صورت میں ملے جو کہ کسی بھی بیٹرکے انفرادی اسکور سے زیادہ اسکور تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نسیم شاہ نے ایک بار پھر ایشیا کپ کی یاد تازہ کر دی