ٹویوٹا گاڑیاں بنانے والے انڈس موٹرز پلانٹس کی عارضی بندش کا فیصلہ

Aug 24, 2023 | 17:49:PM
ٹویوٹا گاڑیاں بنانے والے انڈس موٹرز پلانٹس کی عارضی بندش کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) پاکستان میں ٹویوٹا گاڑیاں بنانیوالے انڈس موٹرز نے اپنا پیداواری پلانٹ 25 اگست 2023ء سے 6 ستمبر 2023ء تک عارضی طور پر بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹویوٹا انڈس موٹرز پاکستان نے اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے: بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، فی یونٹ کتنے کا ہو گیا

انڈس موٹرز کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مالی سال 2022-23 میں بڑے معاشی چینلجنز کا سامنا رہا، ڈیوٹیز اور ٹیکسز میں نمایاں اضافے ہوا اور مہنگائی کی وجہ سے صارفین کی قوت خرید مسلسل کم ہوتی گئی۔

کمپنی کی جانب سے مزید کہا گیا کہ مالی سال 2022-23 میں نئی گاڑیوں کی طلب میں مسلسل کمی کا سامنا رہا اور خام مال کی درآمد میں مشکلات کا سامنا رہا۔