مقبوضہ کشمیر :قابض بھارتی فورسز نے مزید 3نوجوانوں کو شہید کر دیا

Aug 24, 2021 | 19:26:PM
مقبوضہ کشمیر :قابض بھارتی فورسز نے مزید 3نوجوانوں کو شہید کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ قابض فورسز نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 3 کشمیری نوجوانوں  کو ضلع سوپور میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا، جس کے بعد دو روز کے دوران شہید کشمیریوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ سفاک بھارتی فورسز نے گزشتہ روز بھی سری نگر میں 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔۔۔