دفاع مزید مضبوط۔پاکستان کاگائیڈڈ راکٹ سسٹم فتح ون کا کامیاب تجربہ

Aug 24, 2021 | 17:13:PM
 دفاع مزید مضبوط۔پاکستان کاگائیڈڈ راکٹ سسٹم فتح ون کا کامیاب تجربہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان نے دفاعی نظام میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ گائیڈڈ راکٹ سسٹم فتح ون کے کامیاب تجربے سے ملکی دفا ع مزید مضبوط ہوگیا۔
 ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخارکے مطابق راکٹ سسٹم کامیابی سے روایتی وار ہیڈ لے جانے اور ویپن سسٹم ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ، ویپن سسٹم سے دشمن پر گہری ضرب پہنچانے کی صلاحیت میں بہتری آئی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی،وزیر اعظم عمران خان۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ۔چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے کامیاب تجربے پر پاک فوج کے سائنسدانوں کو مبارک باد دی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔
یہ بھی پڑھیں۔ اللہ ہو اکبر۔۔ماں کی اپنے ہی بچے کو مارنے کی کوشش