قومی سلامتی کے مشیر سٹیوو وٹکوف اور جیئرڈ کشنر ایرانی وفد کے ساتھ مذاکرات کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) نائب صدر جے ڈی وینس نہیں صرف قومی سلامتی کے مشیر سٹیوو وٹکوف اور ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اسلام آباد آ کر ایرانی وفد کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔
واشنگٹن میں سی این این نے امریکی حکام کے حوالے سے آج جمعہ کی شب بتایا ہے کہ اسلام آباد میں ایران کے نمائندوں سے مذاکرات کے لئے نائب صدر جے ڈی وینس خود نہیں آئیں گے۔ ان کی بجائے جیرڈ کشنر اور سٹیوو وٹکوف خوف ایران سے آنے والے وفد کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔
امریکہ کے حکام نے بتایا کہ مذکرات میں اچھی پیش رفت ہوئی تو جئ ڈی وینس خود بھی اسلام آباد جائیں گے۔
ان مذاکرات کے لئے ایران سے ایک نسبتاً مختصر وفد اسلام آباد آ رہا ہے۔ اس وفد میں سینئیر ترین عہدیدار وزیر خارجہ عباس عراقچی ہوں گے۔ غالباً اس وجہ سے بھی واشنگٹن اپنے نائب صدر جے ڈی وینس کو اسلام آباد نہیں بھیج رہا ہے۔
اسلام آباد میں نئے مذاکرات کے لئے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اتنے پر امید اور پر جوش تھے کہ انہوں نے معاہدہ طے پانے کی صورت میں خود اسلام آباد آنے کا نعرہ بلند کر دیا تھا۔ آج جمعہ کی شب صورتحال یہ ہے کہ نائب صدر جے ڈی وینس کا بھی اسلام آباد آنا واضح نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران امریکہ مذاکرات؛ اسلام آباد میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی