اعجاز چودھری کو طبی معائنے کے بعد دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا
کیپشن: اعجاز چودھری ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)لاہور میں کوٹ لکھپت جیل میں قید اعجاز چودھری کو طبی معائنے کے بعد دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
وکیل رانا مدثر کے مطابق اعجاز چودھری کو چیک اپ اور مختلف ٹیسٹس کے لیے پی آئی سی ہسپتال لایا گیا تھا۔
وکیل کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے اعجاز چودھری کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرنے کی ہدایت دی تھی، تاہم جیل حکام نے اس کے باوجود انہیں دوبارہ جیل منتقل کر دیا۔
وکیل نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ طبی ہدایات کے برعکس یہ اقدام تشویشناک ہے اور اس حوالے سے مزید قانونی کارروائی پر غور کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ پھر شروع، ایک اور رہنما نے پارٹی کو الوداع کہہ دیا