ثانیہ مرزاسے علیحدگی ؟شعیب ملک نے حقیقت بتا دی

Apr 24, 2023 | 20:52:PM
ثانیہ مرزاسے علیحدگی ؟شعیب ملک نے حقیقت بتا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستانی آل راونڈر کرکٹ سٹار شعیب ملک نے سابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ثانیہ مرزا سے علیحدگی کی خبریں گزشتہ کئی ماہ سے زیر گردش ہیں  اور کہا جا رہا تھا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا میں 12 سال بعد طلاق ہو گئی ہے، اس بارے دونوں کی جانب سےکسی قسم کا کوئی ردعمل بھی سامنے نہیں آیا تھا ، اس دوران ثانیہ مرزا بیٹے کے ہمراہ اکیلے ہی عمرہ پر گئیں جبکہ انہوں نے کئی تقریبات میں شوہر شعیب ملک کے بغیر ہی شرکت کی جس کے بعد مداحوں کا خیال ہے کہ دونوں کے درمیان معاملات کشیدہ ہیں۔

تاہم اب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اہلیہ ثانیہ مرزا سے علیحدگی کی افواہوں پر پہلی بار لب کشائی کی۔

عید کے سپیشل شو میں میزبان نے شعیب ملک سے پوچھا کہ خبریں چل رہی ہیں کہ بھابی ثانیہ مرزا کے ساتھ آپ کے تعلقات اچھےنہیں، میں زیادہ گہرائی میں نہیں جاؤں گا، آپ عید کے موقع پر کیا جواب دینا چاہیں گے؟

جس پر شعیب ملک نے کہا کہ کچھ نہیں ، یہی کہ عید کے موقع پر میں اور ثانیہ ساتھ ہوتے تو اچھا ہوتا لیکن ان کی اپنی مصروفیات ہیں جس کی وجہ سے میں اور ثانیہ ساتھ نہیں ہیں ، شعیب ملک نے کہا کہ لیکن ہمیشہ کی طرح دونوں کے درمیان پیار اور محبت موجود ہے، اس موقع پر پاکستانی کرکٹر نے اہلیہ کے لیے خصوصی پیغام میں کہا کہ میں ثانیہ کو عید مبارک بولوں گا، میں انہیں مس ضرور کرتا ہوں، عید کے دن ہم اپنے سب سے قریبی لوگوں کو ہی یاد کرتے ہیں۔