توشہ خانہ تحائف، طاہر اشرفی نے عمران خان کو ایک اور مشورہ دیدیا

Apr 24, 2022 | 22:53:PM
چیئرمین پاکستان علما کونسل، حافظ طاہر اشرفی، عمران خان، توشہ خانہ تحائف، پیسے قومی خزانے، جمع کروانے کا مشورہ،
کیپشن: حافظ طاہر اشرفی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو توشہ خانہ تحائف کے پیسے قومی خزانے میں جمع کروانے کا مشورہ دے دیا۔
فیصل آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا کہ شہباز شریف ایسے اقدامات کریں کہ جو تحفہ آئے قومی خزانے میں جمع کروایا جائے۔حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ توشہ خانہ پوری دنیا میں تماشا بن چکا ہے، عمران خان کو چاہیے تحفے کے پیسے قومی خزانے میں جمع کروادیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اس کام کی ابتدا کردیں تاکہ یہ روایت ختم ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں: اے این پی کا بی آر ٹی تحقیقات میں حکم امتناعی ختم کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان