اداکارہ زباب رانا کس لڑکے سے شادی کرنا چاہتی ہیں؟

Apr 24, 2022 | 12:45:PM
زباب رانا، فائل فوٹو
کیپشن: زباب رانا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اداکارہ زباب کا کہنا ہےکہ جب میں کبھی کسی غلط راستے پر ہوں اور ایسا شخص جو مجھے خیر کے راستے پر لے کر جائے اس لڑکے سے شادی کرنا چاہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زباب رانا نے کہا ہے کہ وہ کسی ایسے لڑکے سے شادی کرنا چاہیں گی جو انہیں نیکی کے راستے پر لے کر جائے،انہوں نے یہ بھی کہا کہ کام کے دوران صرف کام پر ہی دھیان دیتی ہوں، نعمان اعجاز اور سجل علی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے۔

 زباب کا مزید کہنا تھا کہ چیزوں سے بہت جلد بور ہوجاتی ہوں، ترکی کی خوبصورتی بہت پسند ہے، ماں کے بغیر نہیں رہ سکتی جبکہ کسی بھی معاملے پر فوری فیصلہ کرنے میں مشکل ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    24گھنٹوں کے دوران 105کورونا کیسز رپورٹ