24گھنٹوں کے دوران 105کورونا کیسز رپورٹ

Apr 24, 2022 | 12:29:PM
کورونا کے نئے کیسز، فائل فوٹو
کیپشن: کورونا کے نئے کیسز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 105نئے  کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا  وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، کورونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 369 ہے۔

 این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 105 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 27 ہزار 856 ہوگئی۔ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 93 ہزار 998 ہوچکی ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 19 ہزار 462 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 80 لاکھ 48 ہزار 307 کووڈ 19 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.54 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 186 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    سوزوکی گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے اضافہ