بھکارن کا مذہبی رسومات کیلئے ایک لاکھ روپے عطیہ 

Apr 24, 2022 | 10:06:AM
ایک لاکھ روپے عطیہ، فائل فوٹو
کیپشن: ایک لاکھ روپے عطیہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی ریاسٹ کرناٹک میں عمر رسیدہ خاتون نے بھیک مانگ کر جمع کئے ہوئے  ایک لاکھ بھارتی روپے مذہبی فریضے کے لیے عطیہ کردیئے۔

بھارتی نیوز ویب سائٹ کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے پولالی گاؤں میں 80 سالہ بھکارن ’انادنا سیوا‘ نے مذہبی رسومات کے لیے ایک لاکھ روپے کا عطیہ کیے، جسے خاتون نے بھیک مانگ کر جمع کیے تھے۔

یاد رہے اس سے قبل بھی بھکارن خاتون نے مختلف مذہبی رسومات کے لیے 5 لاکھ روپے عطیہ کیے تھے۔وہ گذشتہ 25 سالوں سے مختلف مندروں میں بھیک مانگ کر چندہ دے چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    ایف آئی اے کا بڑا کارنامہ:جعلی فنگر پرنٹس بنانیوالے گروہ کیخلاف ایکشن