وزیراعظم سے ترین کی ملاقات کٹھائی میں؟

Apr 24, 2021 | 19:53:PM
وزیراعظم سے ترین کی ملاقات کٹھائی میں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے متعدد ارکان قومی اسمبلی اور وفاقی وزیروں نے وزیراعظم عمران خان کو جہانگیر ترین کیساتھ ملاقات نہ کرنے کا مشورہ دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی اور وفاقی وزرا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم جہانگیر ترین ملاقات سے منفی پیغام جائے گا اور یہ تاثر ابھرے گا کہ حکومت نے کرپشن سے مفاہمت کرلی ہے۔
 ان ارکان کا موقف ہے کہ ترین گروپ کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کے ثبوت مل چکے ہیں اور ترین حکومت کو بلیک میل کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے اس سلسلے میں سخت ترین موقف اختیار کیا ہے۔
دوسری جانب ترین گروپ کا کہنا ہے کہ انہیں 45 صوبائی و قومی ارکان کی حمایت حاصل ہے اور مزید ارکان رابطے میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پشاورمیں خاتون نے لیبر روم کے باہر بچے کو جنم دیدیا، نومولود جاں بحق