پشاورمیں خاتون نے لیبر روم کے باہر بچے کو جنم دیدیا، نومولود جاں بحق

Apr 24, 2021 | 19:48:PM
پشاورمیں خاتون نے لیبر روم کے باہر بچے کو جنم دیدیا، نومولود جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں خاتون نے لیبر روم کے باہر بچے کو جنم دیدیا، بچہ جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جس کو سکیورٹی اہلکاروں نے اندر نہیں چھوڑا، مذکور بچے کی پیدائش ایل آر ایچ کے گائنی فیسیلیٹی تک پہنچنے سے پہلے ہوئی،سکیورٹی گارڈ کے مطابق مدد کرنے کی کوشش کی لیکن اتنا وقت نہیں ملا اور راستے میں ہی بچے کی پیدائش ہوگئی۔
ایمرجنسی ڈیلیوری میں پرچی اور دیگر رجسٹریشن بعد میں ہوتی ہے مریضہ کو سیدھا لیبر روم داخل کیا جاتا ہے،مذکورہ کیس میں عورت لیبر روم تک نہ پہنچ سکی راستے میں ہی بچے کو جنم دیا، ایل آر ایچ میں گائنی کے ایمرجنسی آپریشنز اور ڈیلیوریز 24 گھنٹے کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہوشیار۔۔۔۔پنجاب میں فوج طلب کر لی گئی