چھوٹے میاں کو فضل الرحمان کا فو ن۔۔اہم امور پر گفتگو

Apr 24, 2021 | 17:19:PM
چھوٹے میاں کو فضل الرحمان کا فو ن۔۔اہم امور پر گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کو پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا ٹیلی فون ۔مولانا فضل الرحمن کی شہبازشریف کو رہائی پرمبارک ، نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمن کا شکریہ ادا کیا اور ان کی مزاج پرسی کی ۔دونوں رہنماوں کا ملک کی مجموعی صورتحال اور پی ڈی ایم کے ایجنڈے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال۔ مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم کا اجلاس بلانے کے حوالے سے شہبازشریف کو اعتماد میں لیا ۔دونوں رہنماوں نے کورونا وباکی شدت، ملک میں آکسیجن میں کمی اور اموات کی شرح میں اضافے پر تشویش کا اظہاربھی کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف تھوڑی سی آمادگی ظاہر کرتے تو آج وزیراعظم ہوتے:مریم نواز