کٹھ پتلی سرکار غریب عوام کے لئے موت کا فرشتہ بن گئی، پیپلزپارٹی

Apr 24, 2021 | 17:13:PM
کٹھ پتلی سرکار غریب عوام کے لئے موت کا فرشتہ بن گئی، پیپلزپارٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلاول ہاﺅس کے ترجمان سریندرولاسائی کا کہنا ہے کہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے پر کٹھ پتلی سرکار کو معافی نہیں ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق بلاول ہاﺅس کے ترجمان سریندرولاسائی نے پی ٹی آئی کے ترجمانوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے عوام کو کرونا سے بچانے کے لئے اقدامات کی بات کی۔وفاقی حکومت کا ویکسین نہ خریدنا سنگین جرم ہے۔بلاول بھٹو نے عوام کو کرونا سے بچانے کے لئے حکومتی ضمیر کو جھنجھوڑنے کی کوشش کی ہے۔
پیپلزپارٹی سرکاری ڈھولکی بازوں سے نمٹنا جانتی ہے۔عوام پی ٹی آئی سے ایک ایک درد کا حساب لیں گے۔ عمرانی طوطوں کو پنجرے میں بند کرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :دل دہلا دینے والے مناظر۔۔آوارہ کتوں کا ننھی بچی پر حملہ ،ویڈیو وائرل