’’مشن امپاسبل‘‘ٹام کروز نےچلتی ٹرین سے کیمرہ مین کو بچالیا

Apr 24, 2021 | 12:47:PM
’’مشن امپاسبل‘‘ٹام کروز نےچلتی ٹرین سے کیمرہ مین کو بچالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ہالی ووڈ فلموں کے ایکشن ہیرو ٹام کروز چلتی ٹرین سے کیمرہ مین کو بچاکر اصل زندگی کے ہیرو بن گئے۔ٹام کروز کے اس اقدام سے عوام میں ان کی مقبولیت مزید ہوگئی۔

اداکار ٹام کروز کی ایکشن، سسپنس اور تھرلر سے بھرپور ’’مشن امپاسبل‘‘سیریز کی ساتویں فلم ’’مشن امپاسبل 7‘‘ کی شوٹنگ  کے دوران ٹام کروز نے نہایت بہادری کا مظاہرہ کرکے ثابت کردیا کہ وہ صرف فلموں میں ہی لوگوں کی جان نہیں بچاتے بلکہ اصل زندگی میں بھی لوگوں کی جان بچاتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فلم ’’مشن امپاسبل7‘‘ کا برطانیہ میں نارتھ یارکشائر ماؤس ریلوے اسٹیشن پر چلتی ٹرین پر ایک ایکشن سین فلمایا جارہا تھا ٹام کروز کے ساتھ ٹرین پر کیمرہ مین بھی موجود تھا جو اس سین کی عکسبندی کررہا تھا۔ اس کیمرہ مین نے خود کو گرنے سے بچانے کے لئے ایک رسی کی مدد سے باندھا ہوا تھا لیکن اس کے باوجود کیمرہ مین کا پیر پھسلا اور وہ ٹرین سے گرنے لگا۔جیسے ہی کیمرہ مین چلتی ٹرین سے گرنے والا تھا ٹام کروز نے  بہادری سے اسے پکڑا اور اسے اوپر کھینچنے لگے  تاکہ کیمرہ مین اسٹیل کے کنارے پر اپنا توازن درست کرلے اور اس طرح اداکار نے کیمرہ مین کو چلتی ٹرین سے گرنے سے بچالیا۔

 واضح رہے کہ ’’مشن امپاسبل‘‘سیریز کی ہر فلم میں اداکار ٹام کروز  ایتھن ہنٹ کا مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔ فلم میں اداکارہ ہیلے ایٹ ویل ان کے مقابل مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔ اس وقت یہ جوڑی فلم میں کافی خطرناک ایکشن مناظر کی عکسبندی کروارہی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس ’’مشن امپاسبل 7‘‘ کی اٹلی میں شوٹنگ جاری تھی لیکن  کورونا وائرس کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ منسوخ کردی گئی تھی۔ لیکن اب ایک بار پھر فلم کی شوٹنگ دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فرانس:تھانے میں گھس کر خاتون پولیس اہلکار کو قتل کردیا گیا