انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے کمی کے بعد 281 روپے 42 پیسے پربند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 281 روپے 42 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کے روز یہ کمی وقتی نوعیت کی ہے اوراس کی بنیادی وجہ درآمدی طلب میں کمی اور بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ میں جزوی کمی ہے۔
فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اگرچہ ڈالرکی قیمت میں اتارچڑھاؤ جاری ہے تاہم حالیہ ایام میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی نسبتاً مستحکم رہی ہے،انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام، ترسیلات زرمیں اضافہ اوربرآمدات کی وصولیاں مارکیٹ پراثرانداز ہو رہی ہیں۔