معروف کرکٹ امپائر ڈکی برڈ انتقال کر گئے

Sep 23, 2025 | 17:11:PM
معروف کرکٹ امپائر ڈکی برڈ انتقال کر گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز)دنیائے کرکٹ کے مشہور و معروف امپائر ڈکی برڈ 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، ڈکی برڈ نے 66 ٹیسٹ، 69 ون ڈے انٹرنیشنل اور 7 ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی امپائرنگ کی۔

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ڈکی برڈ نے ورلڈ کپ کے فائنل سمیت 69 ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی امپائرنگ کی۔

ڈکی برڈ نے 93 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے، وہ اپنے کیریئر کے دوران کھلاڑیوں اور عوام میں کافی مقبول تھے۔

یارکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے ڈکی برڈ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم یو این جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئےنیویارک پہنچ گئے