پاکستان میں کتنی غربت؟ عالمی بینک کی رپورٹ جاری

Sep 23, 2025 | 15:52:PM
پاکستان میں کتنی غربت؟ عالمی بینک کی رپورٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)عالمی بینک نے پاکستان میں غربت سے متعلق رپورٹ جاری کردی،2020 کے بعد پاکستان میں غربت کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

پنجاب میں غربت کی شرح 16.3 فیصد ہے،پنجاب میں 40 فیصد آبادی غربت کا شکار ہے۔
بلوچستان میں 42.7 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گذار رہی ہے ،سندھ میں 24.1 فیصد آبادی غربت کا شکار ہے۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخواہ میں 29.5 فیصد آبادی غربت کا شکار ہے۔
کورونا ، سیلاب اور معاشی بد حالی کے باعث غربت میں اضافہ ہوا ہے،کمزور معاشی ماڈل کی وجہ سے بھی غربت بڑھ رہی ہے۔

بیشتر پاکستانی کم ذرائع آمدن میں ملازمت کے باعث غربت کا شکار ہیں،2022 کے سیلاب میں 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔

2022 کے سیلاب سے غربت کی شرح میں 5.1 فیصد اضافہ ہوا ،ایک کروڑ 30 لاکھ افراد خط غربت سے نیچے چلے گئے،2022-23 میں مہنگائی کی شرح 29.2 فیصد ہوچکی تھی ۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے غربت کی شرح میں کمی نہیں کی ،پانچ سال سے کم عمر 40 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔ایک تہائی بچے سکول نہیں جاتے ۔

رپورٹ کے مطابق 75 فیصد بچے پرائمری پڑھنے کے بعد بھی پڑھ لکھ نہیں سکتے ۔