ٹی 20 فارمیٹ : قومی ٹیم سری لنکا کے خلاف 6 برسوں میں کوئی فتح حاصل نہ کر سکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) قومی ٹیم ٹی 20 فارمیٹ میں سری لنکا کے خلاف 6 برسوں میں کوئی فتح حاصل نہ کر سکی۔
قومی ٹیم نے گزشتہ 6 سالوں کے دوران ٹی 20 فارمیٹ میں سری لنکا کے خلاف 5 میچز کھیلے اور پاکستان کو پانچوں میچز میں ہی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، تاہم متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستان کی کارکردگی نسبتاً بہتر رہی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف یو اے ای میں جو میچز کھیلے اس میں پاکستان کی کارکردگی سری لنکا سے بہتر رہی۔ یو اے ای میں کھیلے گئے 7 میچوں میں سے 4 میں قومی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔
اس کے باوجود پاکستان کو سری لنکا کے خلاف مسلسل شکست کا سامنا کرنا قومی ٹیم کے لیے سوالیہ نشان بن چکا ہے۔
قومی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف مسلسل شکست پر بہتر حکمت عملی ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔ سری لنکا کے خلاف مسلسل ناکامی کے باوجود یو اے ای میں اچھی کارکردگی پاکستان کے لیے امید کی کرن ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عرفان پٹھان اوچھی حرکتوں سے باز نہ آئے، شاہد آفریدی پر نئے الزام لگا دیئے
واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی 20 فارمیٹ میں پاکستان اور سری لنکا آج مدمقابل ہوں گے۔ اور پاکستانی وقت کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ابوظہبی کے میدان میں ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا۔