پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ جیت لی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز )پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ جیت لی، مالدیپ میں ہونے والی کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو 0-2 سے شکست دی۔
پاکستان نے فیصلہ کن میچ 18-26 اور 12-28 سے جیتا۔ پاکستان ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی۔
پاکستان نے اتوار کو سیمی فائنل میں بنگلادیش کو شکست دے کر کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی جبکہ پہلے میچ میں بھارت کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 0-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں :سندھ حکومت نے 24 ستمبر کو 14 شہروں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا