سعودی عرب کا 93 واں قومی دن، دارالحکومت ریاض میں ایئر شو کا انعقاد

Sep 23, 2023 | 22:59:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خالد چیمہ) سعودی عرب کے آج 93 ویں قومی دن کے موقع پر دارالحکومت ریاض میں ایئر شو کا انعقاد کیا گیا۔ آسمان میں رنگ بکھیرتے اور کرتب دکھاتے طیاروں سے شہری خوب لطف اندوز ہوئے۔

سعودی عرب آج اپنا 93 واں قومی دن منا رہا ہے۔ اس حوالے سے سعودی دارالحکومت ریاض میں ایئر شو کا انعقاد کیا گیا جس میں سعودی فالکنز طیاروں نے خوبصورت فارمیشن بناتے ہوئے کرتب دیکھائے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو سب سے بڑا جھٹکا، جنوبی پنجاب کی اہم شخصیت نے راہیں جدا کر لیں

خیال رہے کہ سعودی دارالحکومت ریاض میں یوم الوطنی ایئر شو کو دیکھنے کے لئے پاکستانی سعودی اور دیگر غیر ملکیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقعہ پر سعودی فالکنز طیاروں نے آسمان میں خطرناک فارمیشن بناتے ہوئے کرتب دیکھائے اور آسمان کو قوس وقزع کے رنگوں سے بھر دیا۔