سارہ شاہنواز کو کب اور کیسے قتل کیا گیا ، اہم معلومات سامنے آگئیں

Sep 23, 2022 | 19:33:PM
اسلام آباد، چک شہزاد، قتل، کینیڈین نژاد، سارہ شاہنواز، اہم معلومات،
کیپشن: مقتولہ سارہ اپنے شوہر شاہنواز امیر کیساتھ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کفایت علی شاہ) اسلام آباد کے چک شہزاد میں قتل ہونیوالی کینیڈین نژاد 37 سالہ خاتون سارہ  شاہنوازکے قتل کی اہم معلومات سامنے آگئی ۔

ذرائع کے مطابق قتل کی واردات رات گیارہ بجے پیش آئی ، پولیس کوقتل کی اطلاع صبح موصول ہوئی۔ملزم نے اپنی بیوی کو سر پر بھاری آہنی چیز ماری، سر پر چوٹ لگنے پر سارہ بے ہوش ہوگئی، شاہنواز نے سارہ کو باتھ روم کے ٹب میں ڈال کر پانی کھول دیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی،مقتولہ سارہ کی نعش واش روم سے ملی، گزشتہ روز ملزم کی اپنی بیوی سے کسی معاملے پر تکرار ہوئی تھی ۔

ملزم شاہنواز چک شہزاد فارم ہاؤس میں اپنی والدہ کے ساتھ مقیم تھے۔شاہنواز کی کینیڈین نیشنل سارہ سے تین ماہ قبل شادی ہوئی تھی ۔مقتولہ سارہ بی بی ایک ہفتہ قبل ہی متحدہ عرب امارات سے پاکستان پہنچی تھیں ۔ پاکستان پہنچ کر سارہ نے گاڑی بھی خریدی تھی، مقتولہ سارہ دبئی میں ملازمت کرتی تھی، جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹا کرکے واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقتولہ سارہ کا پوسٹ مارٹم، جسم کے مختلف حصوں پر زخموں کی نشاندہی