پاکستان کی جیت پر طلبا کا خوشی کا اظہار

Sep 23, 2022 | 15:01:PM
پاکستان کی جیت پر طلبا کا خوشی کا اظہار
کیپشن: طلبہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سید نعمان گل ) پاکستان بمقابلہ انگلینڈ میچ میں کرکٹ کے دیوانے طلبہ بابر اعظم اور محمد رضوان کی کارکردگی سے خوش ہو گئے۔

 پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کل ہونے والے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی جس میں بابر اعظم نے اپنی سینچری مکمل کی تھی جس کے بعد   کرکٹ کے دیوانے طلبا بابر اعظم اور محمد رضوان کی کارکردگی سے خوش ہو گئے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اچھا کھیل پیش کر کے دل خوش کردیا۔ شائقینِ کرکٹ نے امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اس جیت کے تسلسل کو برقرار رکھے گا۔ 

 طلبا کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اپنی فارم میں دوبارہ آچکا ہے اور امید ہے کہ ٹی ٹوینٹی وڑلد کپ میں بھی ایسی جیت حاصل کریں گے ، اور ان کا پسندیدہ کھلاڑی بابر اعظم ہے ۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج ساڑھے سات بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔