اسحاق ڈار ،نواز شریف نہیں ،جس کو مرضی لے آئیں ان کا کھیل ختم ہوچکا :شیخ رشید

Sep 23, 2022 | 11:17:AM
 اسحاق ڈار ،نواز شریف نہیں ،جس کو مرضی لے آئیں ان کا کھیل ختم ہوچکا :شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ  شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان سرخرو ہوں گے،مولانا فضل الرحمان نے دنیا کا دلچسپ ترین بیان دیا ہے۔

شیخ رشید احمد نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  پاکستان میں جو حالات ہیں اس سے ملک کو آگاہ ہونا چاہئے،حالات کو نہ سمجھا گیا تو عوام فیصلے اپنے ہاتھوں میں لے لیں گے، حکمرانوں  کی عقل جواب دے  گئی ہے،انہوں نے ماڈل ٹائون میں خواتین کو سیدھی گولیاں ماریں ۔

انہوں نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 27 کلومیٹر پر حکومت کرنے والو  ،آپ جو پھل جھڑی چلائیں گے چشم زدن میں پوری دنیا دیکھے گی ،آج تو ہر شخص کی جیب میں کیمرہ ہے جن کو کوئی شکست نہیں دے سکتا ۔ملک میں جلد الیکشن ہوں گے،فضل الرحمان فارغ ہوچکے ہیں ۔شہباز شریف کے قطر میں جہاز کے ساتھ اسرائیل کا جہاز لگا ہوا تھا یہ پتا نہیں کیا میٹنگ کرتے رہے ہیں ،مذہب کارڈ عمران خان کیخلاف کھیلنے کی کوشش کی وہ ان کے خلاف استعمال ہونے والا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نہیں ،نواز شریف نہیں ،جس کو مرضی لے آئیں ان کا کھیل ختم ہوچکا ہے۔اکتوبر میں فیصلے ہوجائیں گے۔سردیوں میں گیس نہیں ملے گی اور بل آئیں گے،مذاکرات کے ذریعے الیکشن کی تاریخ نکل آئے تو اچھی بات ہے،ملک نے بند گلی میں جانا ہے یا انتخابات کی طرف ۔چند دن اہم ہیں ۔