پوتے ہوں تو ایسے۔۔ 80سالہ دادے کی شادی کرادی۔۔ویڈیو وا ئرل

Sep 23, 2021 | 20:42:PM
80،سالہ ،بزرگ، کی ،شا دی
کیپشن: 80سالہ بزرگ کی شا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لودھراں کے رہائشی 80سالہ بزرگ نے  دولہا بننے کا خواب پو را کر لیا۔دھوم دھام سے60سالہ دلہن بیاہ لایا۔ 

تفصیلات کے مطابق عبدالرزاق کا تعلق تحصیل دنیا پور کے گاﺅں جلہ آرائیں سے ہے۔ با پ  نے شادی کی خواہش ظاہر کی ا ور اس کے بیٹوں اور پوتوں نے اس کی خواہش کی تکمیل کرتے ہوئے اس کی دھوم دھام سے شادی کروا دی۔ 

عبدالرزاق کے چار بیٹے  ہیں، جو باپ کو پھولوں سے سجی کار میں لے کر 60سالہ دلہن کے گھر  لے گئے۔ بارات دلہن کے گھر پہنچی تو دولہا کے بیٹے اور پوتے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے۔ اس موقع پر دولہابھی اپنے خوشی کے جذبات چھپا نہ سکا اور اپنے بیٹوں اور پوتوں کے ساتھ شاد ی کی خوشی میں رقص کرنے لگا۔

 یہ بھی پڑھیں:جمائما لاہور شہر کے بازار پہنچ گئیں مگر یہ ہوا کیسے؟