جمائما لاہور شہر کے بازار پہنچ گئیں مگر یہ ہوا کیسے؟

Sep 23, 2021 | 17:21:PM
جمائما نے ،فلم ، کی ،شو ٹنگ ،کا ،آغاز کر یدا
کیپشن: جمائما
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)جمائما گولڈ سمتھ نے انسٹاگرام پر ایک نئی پوسٹ شیئر کی جس میں سے پہلی تصویر میں جمائما کو ایک کیمرہ سکرین کے  سامنے بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اس تصویر میں وہ سکرین کی طرف دیکھ رہی ہیں جبکہ اُن کا چہرہ نظر نہیں آرہا۔

تفصیلات کے مطابق تصویر میں پاکستانی شہر لاہور کا بازار نظر آرہا ہے جس کیلئے اُن کی آنے والی فلم کے لیے عکس بندی کی جارہی ہے۔جمائما گولڈ سمتھ لندن میں اپنی فلم کے سیٹ پر موجود ہیں اور وہاں سے آن لائن لاہور کا بازار دیکھ رہی ہیں۔اپنی پوسٹ کے کیپشن میں جمائما نے لکھا کہ ’مغربی لندن سے لاہور کے سیٹ پر اُن کی واپسی ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ جمائما نے اعلان کیا تھا کہ وہ  فلم بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں جس کی شُوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق فلم میں اداکارہ سجل بھی مرکزی کردار ادا کرتے دکھائی دیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:کیا باپ سیف علی خان کی طرح سارہ علی نے بھی مذہب تبدیل کر لیا؟۔۔تصاویر وائرل