اثاثے40کروڑکے۔ 19کروڑ کے کہاں سے آئے۔۔رانا ثنا تفصیل بتانے میں ناکام

Sep 23, 2021 | 20:06:PM
رانا ثنا۔اثاے۔تفصیل۔ناکام
کیپشن: رانا ثاناللہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)مسلم لیگ (ن ) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کے اثاثہ جات کی مالیت40کروڑسے زائدہے تاہم راناثنااللہ نیب میں19کروڑ کے اثاثہ جات کی تفصیلات نہیں دے سکے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کے اثاثہ جات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔ذرائع نے کہا ہے کہ اثاثہ جات میں لاہورمیں ایک کنال کے3پلاٹ ،2فارم ہاﺅس ، فیصل آباد میں کمرشل مارکیٹوں میں ساڑھے 3کروڑ کی دکانیں شامل ہیں۔نجی ہاﺅسنگ سکیم میں 5پلاٹس ،ایک لینڈ کروزر جوہیروئن کیس میں ضبط ہے جبکہ رانا ثنااللہ نے مختلف کاروبار میں سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب نے19کروڑ کی جائیداد کاتسلی بخش جواب نہ دینے پرچیئرمین کوریفرنس بھجوا دیا ، چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد ریفرنس احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
 یہ بھی پڑھیں۔حریم شاہ کی صندل خٹک کے ساتھ ایسی شرمناک ویڈیو کہ سو شل میڈیا پر بھونچال آگیا