جھکنا نہیں، ابھی اور ہے فاصلہ، رمیز راجہ کا قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے ٹوئٹ

Sep 23, 2021 | 18:39:PM
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، حوصلہ افزائی، جھکنا نہیں، ابھی اور ہے فاصلہ،
کیپشن: چیئرمین پی سی بی، رمیز راجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ آج سے راولپنڈی میں ٹی 20 کرکٹ لوٹ رہی ہے۔
انہوں نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے حوالے سے جاری ٹوئٹ میں حوصلہ افزائی کرتے لکھا کہ ’جھکنا نہیں، ابھی اور ہے فاصلہ۔‘
انہوں نے کہا کہ پنڈی سٹیڈیم میں آج سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی خوشیاں واپس لوٹ رہی ہیں، اس میں بہترین پرفارم کرنے والی ٹیم جیتے۔ رمیز راجہ نے یہ بھی لکھا کہ اس سے زیادہ ضروری ہمارے پرجوش مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹیں قائم رہیں۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ سیریز منسوخی کے بعد قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بڑے پیمانے پر کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ پاکستان کے حوالے سے چیف ایگزیکٹوویسٹ انڈیزکرکٹ بورڈکا اہم بیان