گھریلو تشدد اور جنسی حملوں کیخلاف عالمی مہم میں شرکت کی دعوت دیتی ہوں،ماہرہ خان

Sep 23, 2021 | 15:48:PM
  گھریلو تشدد اور جنسی حملوں کیخلاف عالمی مہم میں شرکت کی دعوت دیتی ہوں،ماہرہ خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ ماہرہ خان گھریلو تشدد اور جنسی حملوں کے خلاف عالمی مہم کا حصہ بن گئی ہیں۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ میں گھریلو تشدد اور جنسی حملوں کے خلاف عالمی مہم میں سب کو شرکت کی دعوت دیتی ہوں۔اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ہم گھریلو تشدد اور جنسی استحصال کے بارے میں جانتے ہیں یا پھر باقاعدہ اس کا تجربہ کرچکے ہیں۔ ہم اس بارے میں جتنی زیادہ بات کرتے ہیں خاموشی ٹوٹتی جاتی ہے ۔

 ماہرہ خان نے ایک اور پوسٹ انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ آئیں خاموشی کے اس کلچر کو توڑ ڈالیں جو ایک عرصے سے گھریلو اور جنسی تشدد کے خلاف آواز اٹھانے سے روکتا ہے ۔اداکارہ ماہرہ خان ‘کامن ویلتھ’ ممالک کی ‘جوائن دی کورس’ مہم کا حصہ ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:      عمر شریف کی طبیعت سنبھل گئی،سی سی یو سے پرائیویٹ وارڈ میں منتقل