عمر شریف کی طبیعت سنبھل گئی،سی سی یو سے پرائیویٹ وارڈ میں منتقل

Sep 23, 2021 | 15:18:PM
عمر شریف
کیپشن: عمر شریف کی طبیعت پہلے سے بہتر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اداکار اور کامیڈین عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر نے بتایا ہے کہ اب والد کی طبیعت اب بہتر ہے اور انہیں وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے بتایا ہے کہ ڈاکٹروں نے والد عمر شریف کی طبیعت کو سنبھال رکھا ہے، والد کو سی سی یو سے پرائیوٹ وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے،انہوں نےکہا کہ ائیر ایمبولینس آنے میں مزید ایک سے 2 دن لگ سکتے ہیں، ائیر ایمبولینس کے آنے کے بعد والد علاج کے لیے امریکا روانہ ہو جائیں گے۔

 دوسری جانب عمر شریف کو علاج کے لیے امریکا لے جانےوالی ائیر ایمبولینس کمپنی کی بھی ایک ای میل موصول ہوئی ہے،ای میل کے مطابق عمر شریف کی فیملی کا کوئی فرد ائیر ایمبو لینس میں سفر نہیں کر سکے گا جبکہ ائیر ایمبو لینس کو واشنگٹن تک پہنچنے کے لیے 2 مقامات پر سٹاپ کرنا ہوگا۔

ذرائع کینیڈین کمپنی کے مطابق اسٹاپ اوور کے ائیرپورٹس پر لینڈنگ کے لیے تمام مسافروں کے ویزا ہونا ضروری ہیں لیکن اسٹاپ اوور ائیرپورٹ ملک میں مریض کو ویزے سے استثنیٰ حاصل ہوتا ہے،کمپنی کی ای میل میں کہا گیا ہے کہ مریض کے ساتھ سفرکرنے والوں کے لیے یورپ اورکینیڈا کے ویزے بھی ہونے چاہئیں،عمر شریف کے خاندان کے افراد کمرشل پرواز سے امریکا جائیں گے۔
دوسری جانب اس حوالے سے سندھ حکومت کا بیان بھی سامنے آگیا ہے،سندھ حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیر ایمبولینس آنے کے لیے دیئے گئے 5 میں سے 3 دن رہ گئے ہیں، وقت کم ہے، ویزے فوری طور پر حاصل نہیں کیے جا سکتے،ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر شریف کے خاندان کے چاروں افراد اپنے طور پر کمرشل پرواز سے امریکا جائیں گے۔
 یہ بھی پڑھیں:    طالبان نے طورخم بارڈر ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بندکر دیا