3ارب ڈالر کی منشیات برآمد:نریندر مودی پر اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا الزام

Sep 23, 2021 | 13:01:PM
نریندر مودی
کیپشن: نریندرمودی پر منشیات سمگلنگ کا الزام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن نے مودی پر بھارت میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا الزام لگا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کی مُندرا بندرگاہ میں نریندر مودی کے دوست اور فنانسر کے زیر انتظام پورٹ سے 3 ارب ڈالر کی 3000 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی،مُندرا بندرگاہ بھارتی وزیراعظم کے دوست گوتم ادانی کے زیر انتظام ہے اور مودی کے بندرگاہ میں 25 فیصد شیئرز نے مزید شکوک و شبہات پیدا کر دیے ہیں،حکومت اور منشیات کنٹرول کرنے والے اداروں کی ناک کے نیچے منشیات کا کاروبار کیسے چل رہا تھا، اپوزیشن جماعت کانگریس نے سوالات اٹھا دیے جبکہ اس معاملے پر نریندر مودی اور بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی پارٹی خاموش ہے۔

ذرائع کے مطابق  اپوزیشن جماعت کانگریس کی جانب سے الزامات لگائے جا رہے ہیں کہ نریندر مودی ملک میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں اور منشیات کے برآمد ہونے کے بعد بھارت میں سوشل میڈیا مودی کے خلاف طوفان کھڑا ہو گیا ہے۔ صحافیوں، سول سوسائٹی اور سیاستدانوں نے حکومت اور وزیر اعظم کو آڑھے ہاتھوں لے لیا ہے۔کانگرس رہنماؤں نے سوال اٹھایا کہ حکومت اور منشیات کنٹرول کرنے والے اداروں کے ناک کے نیچے منشیات کا کاروبار کیسے چل رہا تھا۔

کانگرس کے ترجمان پون کھیرا نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ جن کا تعلق گجرات سے ہے منشیات کے گٹھ جوڑ کو توڑنے میں کیوں ناکام ہیں،تیلگو دیسام پارٹی کے رہنما دھولیپا نریندرا کمار نے کہا کہ بھارت سے ممنوعہ مواد کا نکلنا بہت شرمناک ہے، بین الاقوامی منشیات اور یورینیم مافیا کا حکومت اور اہلکاروں کی مدد کے بغیر کام کرنا کس طرح ممکن ہے۔

دوسری جانب ادانی گروپ نے اس معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف بندرگاہ کو چلانے اور سامان کی نقل و حمل کے ذمہ دار ہیں، شپمنٹ میں کیا ہے یہ دیکھنے کے وہ مجاز نہیں ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:      گلوکاری کے بعدبلال سعید سوشل میڈیا پر جھنڈے گاڑنے میں کامیاب