گلوکاری کے بعدبلال سعید سوشل میڈیا پر جھنڈے گاڑنے میں کامیاب 

Sep 23, 2021 | 12:42:PM
بلال سعید
کیپشن: بلال سعید سوشل میڈیا پر چھا گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)بلال سعید کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اُنہیں ایک ملین یعنی 10 لاکھ سے زائد صارفین نے فالو کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار بلال سعید گلوکاری کی دُنیا کے بعد سوشل میڈیا پر مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوگئے ہیں،فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود بلال سعید کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے،گلوکار کی اس کامیابی پر اُن کے لاکھوں پرستاروں کی جانب سے اُنہیں مبارکباد دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ بلال سعید کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی جانب نظر دوڑائی جائے تو اُنہوں نے ابھی تک 887 پوسٹس کی ہیں جن میں اُن کے میوزک پراجیکٹس کے حوالے سے ویڈیوز اور تصاویر شامل ہیں،گلوکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے جن صارفین کو فالو کیا ہوا ہے اُن کی تعداد صرف 49 ہے، جن میں خاص دوست اور عزیز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    سویا ہوا شخص جیسے بلی کے پنجے کا زخم سمجھا وہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ڈاکٹروں کا اہم انکشاف