برطانوی وزیراعظم کا مسلم کمیونٹی کو نفرت انگیز حملوں سے بچانے کیلئے 10 ملین پاؤنڈ کا اعلان

Oct 23, 2025 | 23:19:PM
برطانوی وزیراعظم کا مسلم کمیونٹی کو نفرت انگیز حملوں سے بچانے کیلئے 10 ملین پاؤنڈ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برطانوی وزیراعظم سر کئیر سٹارمر نے مسلم کمیونٹی اور مساجد کو نفرت انگیز حملوں سے بچانے کے لیے 10 ملین پاؤنڈ کی اضافی فنڈنگ کا اعلان کیا ہے۔ 

سر کئیرسٹارمر نے وزیر داخلہ شبانہ محمود کے ساتھ مشرقی سسیکس کی مسجد کا دورہ کیا۔ 

اس موقع پر برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برطانیہ کو اپنی رواداری پر فخر ہے، کسی بھی کمیونٹی پر حملے پوری قوم اور ہمارے رواداری پر حملے ہیں۔ 

سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ فنڈنگ سے مسلم کمیونٹی کو تحفظ کا احساس ملے گا، عبادت گاہوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔ 

وزیر داخلہ شبانہ محمود نے کہا کہ مسجد پر حملہ خوفناک جرم ہے جس کے تباہ کن نتائج نکل سکتے تھے۔ ہمیں ان لوگوں کے خلاف متحد ہونا چاہیے جو ہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: