رکن اسمبلی کے ہاتھوں تنگ نوجوان کی ویڈیو بنا کر پیٹرول چھڑک کر خودکشی کی کوشش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارت کی ریاست اترپردیش کے ضلع اناؤ سے ایک دلخراش واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک نوجوان روہت تیواری نے مبینہ طور پر بی جے پی ایم ایل اےاور اس کے ایک قریبی ساتھی پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔ متاثرہ شخص نے الزام لگایا کہ ایم ایل اے کی جانب سے اس پر طلاق کے بغیر دوسری شادی کرنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا اور اس کے خاندان کو جہیز کے جھوٹے مقدمے میں پھنسا کر ہراساں کیا گیا۔ ذہنی طور پر ٹوٹے نوجوان نے گھر کی چھت پر پیٹرول چھڑک کر خودکشی کی کوشش کی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روہت تیواری کی شادی بی جے پی ایم ایل اے آشوتوش شکلا کے قریبی ساتھی دھیریندر کے رشتہ دار سے ہوئی تھی۔ خاندانی تنازعہ کے بعد کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔ متاثرہ نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں وہ بتاتا ہے کہ جب وہ اپنی شکایت لے کر ایم ایل اے سے ملنے گیا تو اس کے سیکورٹی اہلکاروں اور قریبی ساتھیوں نے اسے دھکا دے کر بھگا دیا۔ اس سے پریشان ہو کر اس نے خودکشی کی کوشش کی۔ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان بی جے پی ایم ایل اے آشوتوش شکلا اور اس کے کچھ قریبی ساتھیوں پر الزام لگا رہا ہے۔ اس کے ایک ہاتھ میں پیٹرول کا کین بھی ہے، اس نے خود پر پیٹرول چھڑک کر خودکشی کی کوشش کی، یہ کہتے ہوئے کہ اس کی موت کے ذمہ دار ایم ایل اے اور اس کے ساتھی ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق خود سوزی کرنیوالے نوجوان کو کسی طرح سے بچا لیا گیا۔اس واقعہ سے علاقے میں کہرام مچ گیا ہے۔ لوگ اس معاملے پر طرح طرح کا با تیں کررہے ہیں ۔اس واقعے کے حوالے سے سیاسی حلقوں میں بھی چرچے ہیں۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ وہ انصاف چاہتے ہیں اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:بارش کے حوالے سے غلط پیش گوئی کرنے پر محکمہ موسمیات جواب دے، قائمہ کمیٹی