فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ مصر،علاقائی سلامتی کی صورتحال اوردفاعی تعاون پر گفتگو

Oct 23, 2025 | 21:54:PM
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ مصر،علاقائی سلامتی کی صورتحال اوردفاعی تعاون پر گفتگو
کیپشن: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ مصر،علاقائی سلامتی کی صورتحال اوردفاعی تعاون پر گفتگو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نے دورہ مصرکیا جہاں انہوں نے وزیر دفاع و دفاعی پیداوار  سمیت کئی رہنماوں کیساتھ ملاقاتیں کیں،  ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی تعاون پر گفتگو کی گئی۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کے دورے کا مقصد عسکری تعاون اور دفاعی اشتراک کو فروغ دینا ہے۔

 اس دوران آرمی چیف کی مصری وزیر دفاع و دفاعی پیداوار جنرل عبدالمجید سقر ،مصری چیف آف سٹاف لیفٹینٹ جنرل احمد خلیفہ فتحی سے ملاقات ہوئی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیرنے جامعہ الازہر کے شیخِ اعظم احمد الطیب سے بھی ملاقات کی،شیخِ الازہر نے امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز پر اظہارِ خیال کیا۔  

 مصری وزارت دفاع پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، آرمی چیف نے نامعلوم سپاہی کی یادگار اور سابق صدر انور السادات کی قبر پر پھول چڑھائے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برادر ملک مصر اور پاکستان کا تعاون خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم ہے۔

 علاوہ ازیں ، آرمی چیف نےانتہا پسندانہ نظریات اور اسلام کی مسخ شدہ تشریحات کے خاتمے پر زوردیا۔ 

یہ بھی پڑھیں :   بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے پر تنقید آئین و قانون سے لاعلمی، 2022 کا قانون منسوخ ہو گیا ہے،لیکشن کمیشن