کوہلی نے سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ناپسندیدہ ریکارڈ قائم کر دیا

Oct 23, 2025 | 18:13:PM
 کوہلی نے سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ناپسندیدہ ریکارڈ قائم کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا اعزاز حاصل کرنے والے بھارتی سٹار بیٹر ویرات کوہلی نے صفر پر آؤٹ ہونے کا ناپسندیدہ ریکارڈ قائم کر دیا۔

جمعرات کو ویرات کوہلی آسٹریلیا کےخلاف 3 میچز کی سیریز کے  دوسرے ون ڈے میں ایک بار پھر صفر پر آؤٹ ہوئے،کینگروز کے خلاف پہلے ون ڈے میں بھی کوہلی صفر پر پویلین لوٹے تھے۔

یہ ویرات کوہلی کے ون ڈے کیریئر میں پہلا موقع ہے جب وہ مسلسل 2 میچز میں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

اس کے ساتھ ویرات کوہلی نے موجودہ کرکٹرز ( مطلب جو ریٹائر نہیں) میں سب سے زیادہ بار صفر پر آؤٹ ہونے کا ناپسندیدہ ریکارڈ قائم کر دیا۔

304 میچز کھیلنے والے کوہلی اپنے ون ڈے کیریئر میں 18 بار صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں،موجودہ کرکٹرز میں سب سے زیادہ بار صفر پر آؤٹ ہونے والے بیٹرز میں دوسرے نمبر پر بھارت کے ہی روہت شرما ہیں جو 17 باربغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔

واضح رہے کہ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ بار صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ سری لنکا کے سابق کرکٹر سنتھ جے سوریا کے پاس ہے جو 445 میچز میں 34 بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں ؛  پاکستان کا جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کیلئے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ