کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوگا:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کے پی کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوگا۔
میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ ابھی تک کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل نہیں دی اور کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوگا۔
بیرسٹرسیف اور مزمل اسلم کی کابینہ میں شمولیت سے متعلق سوال پر سہیل آفریدی نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کی کابینہ میں شمولیت سے متعلق بانی نے ہدایات نہیں دیں۔
نومبر میں احتجاجی تحریک چلانے سے متعلق سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ میں انتظامی امور دیکھ رہاہوں، سیاسی حکمت عملی اور احتجاج کا فیصلہ پارٹی اور صدر کے پی جنید اکبر کریں گے، میں اپوزیشن اتحاداورپارٹی کےفیصلوں پر عملدرآمد کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار کی پولینڈ کے ہم منصب کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس، تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم