سکواش لیجنڈجہانگیر خان ایک ہزار سال کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل 

Oct 23, 2025 | 15:03:PM
سکواش لیجنڈجہانگیر خان ایک ہزار سال کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اقوام متحدہ نے سکواش لیجنڈ جہانگیر خان کو گزشتہ 1000 سالوں کے عظیم ترین ایتھلیٹس میں سے ایک کے طور پر اعزاز سے نوازدیا ۔
جہانگیر خان کا 555 لگاتار میچ جیتنے کاریکارڈ ایتھلیٹک تاریخ کی سب سے نمایاں کامیابیوں میں سے ایک ہے،اقوام متحدہ کی طرف سے ان کا اعتراف عالمی کھیلوں اور بہترین کارکردگی میں پاکستان کے لازوال تعاون کی تصدیق کرتا ہے۔


اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان اور دنیائے سکواش کے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان کو ایک ہزار سال کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کرناجہانگیر خان کا ہی نہیں بلکہ ملک و قوم کا بہت بڑا اعزاز ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق انٹرنیشنل امپائر ظفر اقبال پاشا صدیقی انتقال کر گئے
واضح رہے کہ جہانگیرخان کا اپنے کیریئر میں مسلسل 550میچ جیت کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج ہے، وہ پانچ برس تک ناقابل شکست رہے،اس دوران  انہوں نے چھ بار ورلڈ ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ دس بار برٹش اوپن چیمپئن شپ کے بھی فاتح رہے تھے۔