طیارہ حادثے کا شکار،2افراد ہلاک،دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وینزویلا میں ایک چھوٹے طیارے کے حادثے میں دو افراد ہلاک ہوگئے،واقعہ کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب طیارہ پرواز کے فوراً بعد فنی خرابی کا شکار ہوا اور زمین سے ٹکرا کر شعلوں میں گھِر گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ نیچے آتے ہوئے قابو سے باہر ہو جاتا ہے اور گرنے کے بعد زور دار دھماکے سے آگ بھڑک اٹھتی ہے۔
????Shocking video shows the moment two people were killed when their Piper PA-31T1 Cheyenne crashed on take-off from #Paramillo Airport in San Cristóbal, the capital of the Táchira state of #Venezuela. pic.twitter.com/v6dX0neNMl
— News.Az (@news_az) October 23, 2025
مقامی حکام نے بتایا کہ حادثے میں موجود دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،امدادی ٹیموں نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
طیارے نے پرامیلو کےایئرپورٹ سے اُران بھری جو بدقسمتی سے سان کرسٹوبل نیشنل پارک (San Cristóbal National Park) میں واقع پرامیلو ایئرفیلڈ (Paramillo Airfield) کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاک فوج ہر دشمن کی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی: آئی ایس پی آر
حکام نے بتایا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ فنی خرابی، موسم، یا انسانی غلطی میں سے کس وجہ سے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔