الیکشن کمیشن: استحکام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان الاٹ کیس پر فیصلہ محفوظ

Oct 23, 2023 | 11:40:AM
الیکشن کمیشن: استحکام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان الاٹ کیس پر فیصلہ محفوظ
کیپشن: الیکشن کمیشن: استحکام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان الاٹ کیس پر فیصلہ محفوظ
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) الیکشن کمیشن میں استحکام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کا معاملہ، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

الیکشن کمیشن میں استحکام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، استحکام پاکستان پارٹی کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ضمانتوں کے باوجود خدیجہ کو رہا نہ کرنیکا مقدمہ، عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا

 وکیل استحکام پاکستان پارٹی نے استدعا کی کہ ہمیں انتخابی نشان عقاب الاٹ کیا جائے، چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ آپ نے ترجیحات میں اور انتخابی نشان نہیں مانگا، آپ اپنی اور بھی ترجیحات بتا دیں۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 3 رکنی بینچ نے استحکام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان الاٹ کے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔