58لاکھ روپے سالانہ کمانے کا نادر موقع

Oct 23, 2021 | 20:39:PM
انگلینڈ،میٹرس،کمپنی،کا،اہم اعلان
کیپشن: بیڈ روم کا منظر،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)گدے بنانے والی برطانوی کمپنی ’کرافٹڈ بیڈز‘ نے اعلان کیا ہے کہ اسے اپنے گدوں کی آزمائش کےلیے ایک ایسے شخص کی ضرورت ہے جو کمپنی کے دیئے ہوئے گدے پر سارا دن آرام کرتا رہے اور فلمیں دیکھتا رہے۔

تفصیلات کے مطابق منتخب امیدوار  کو 24 ہزار پاؤنڈ (تقریباً 58 لاکھ پاکستانی روپے) سالانہ دیئے جائیں گے۔ اس عہدے کو ’میٹریس ٹیسٹر‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس فرد کو پورے ہفتے میں 37.5 گھنٹے بستر پر اکیلے لیٹ کر گزارنے ہوں گے جبکہ اس دوران وہ بوریت سے بچنے کی خاطرفلمیں بھی دیکھ سکتا ہے۔ویکلی پانچ دن کام کے حساب سے یہ دورانیہ 7.5 گھنٹے روزانہ بنتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ اشنا شاہ کی نئی غیر مہذب تصاویر نے سوشل میڈیا پر بھونچال پیدا کر دیا

کمپنی کی شر ائط و ضوابط میں لکھا گیا ہے کہ ہر ہفتے کے آغاز میں ’میٹریس ٹیسٹر‘ کو کمپنی کی جانب سے ایک نیا گدا دیا جائے گا جس کے ساتھ اسی گدے کے بارے میں کئی سوالات پر مشتمل ایک سروے فارم بھی ہوگا۔بستر پر پورا ہفتہ گزارنے کے بعد ’میٹریس ٹیسٹر‘ کو یہ فارم بھر کر واپس کرنا ہوگا اور اگلے ہفتے کےلیے اسے نیا گدا دے دیا جائے گا۔